لاہور ہائیکورٹ نے اتفاق فاؤنڈریز کے اثاثوں کے حصص تصفیہ کی بنیاد پر تقسیم کر نے کے معاہدے کے خلاف محسن لطیف کی والدہ کی درخواست مسترد کر دی

جمعرات 23 اپریل 2015 22:52

لاہور ہائیکورٹ نے اتفاق فاؤنڈریز کے اثاثوں کے حصص تصفیہ کی بنیاد پر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے شر یف خاندان کی اتفاق فاؤنڈریز کے اثاثوں کے حصص تصفیہ کی بنیاد پر تقسیم کر نے کے معاہدے کے خلاف (ن) لیگ کے رکن اسمبلی میاں محسن لطیف کی والدہ کی جانب سے دائر درخواست کو مسترد کر دیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کوجسٹس عائشہ اے ملک او ر جسٹس فیصل زمان پت مشتمل 2رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی جبکہ محسن لطیف کی والدہ شہناز لطیف کی جانب سے سردار کلیم الیاس ایڈو کیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف کیا کہ انکی موکلہ کے مطابق اس کے جعلی دستخطوں سے پاور آف اٹارنی تیار کیا گیا اور اسکی بنیاد پر اتفاق گروپ کے حصص بارے معاہدے کیے اس لیے عدالتی تصفیہ کے عدالتی حکم کوکالعدم قرار دیا جائے جبکہ عدالت نے کاروائی مکمل ہونے کے بعد شہنا زلطیف کی درخواست کو مسترد کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :