Live Updates

الیکشن کمیشن پر تحفظات ابھی باقی ہیں، یہ کوئی گلی کی کرکٹ نہیں جو ہم آؤٹ ہو گئے، ایم کیوایم نے زیادتی کی، ایسی کیا قیامت آگئی کہ کیمپ پر حملہ کر دیا

تحریک انصاف کے این اے 246 میں امیدوار عمران اسماعیل کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 23 اپریل 2015 22:52

الیکشن کمیشن پر تحفظات ابھی باقی ہیں، یہ کوئی گلی کی کرکٹ نہیں جو ہم ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے این اے 246 میں امیدوار عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ نے زیادتی کی، ایسی کیا قیامت آگئی کہ کیمپ پر حملہ کر دیا، الیکشن کمیشن سے جو تحفظات تھے، وہ ابھی باقی ہیں، یہ کوئی گلی کی کرکٹ نہیں جو ہم آؤٹ ہو گئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا کراچی کے لوگوں کے دلوں میں خوف اور رونا ہی رہ گیا ہے، پتہ نہیں ان کا یہ خوف کب ختم ہو گا، میں بہت غصے ہے جب ایم کیو ایم جیت رہی تھی تو پھر ایسی کیا قیامت آ گئی کہ ہمارے کیمپ پر ان کے کارکنوں نے حملہ کر دیا۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے جو تحفظات تھے وہ ابھی بھی باقی ہیں، باقی جو بھی فیصلہ ہوا ہے قبول کرتے ہیں یہ کوئی گلی کی کرکٹ نہیں جس سے ہم آؤٹ ہو گئے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات