گمشدہ ملائیشین طیارے کا ملبہ خلیج بنگال میں ڈھونڈ لیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 اپریل 2015 22:50

گمشدہ ملائیشین طیارے کا ملبہ خلیج بنگال میں ڈھونڈ لیا گیا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.23 اپریل 2015 ء) گمشدہ ملائیشین طیارے کا ملبہ بھارت اور ملائیشیاء کے بیچ واقع سمندر سے ڈھونڈ لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق طیارہ سازی کے صنعت سے منسلق ایک ماہر آندرے ملن نے دعوہ کیا ہے کہ انہوں نے ممکنہ طور پر گمشدہ ملائیشین طیارے ایم ایچ 370 کا ملبہ ڈھونڈ نکالا ہے تاہم اس ملبے کو خلیج بنگال سے نکالنے کیلئے انہیں 13 کروڑ روپے کی کثیر رقم درکار ہے۔

(جاری ہے)

آندرے ملن کا کہنا ہے کہ اب تک اس طیارے کو تلاش کرنے کے عمل میں خلیج بنگال کو نظرانداز کیاگیا ہے اور انہیں یقین ہے کہ گمشدہ طیارے کا ملبہ وہیں موجود ہے۔ اس سلسلے میں آندرے ملن کی جانب سے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آگے بڑھ چڑھ کر اس سلسلے میں انہیں مالی معاونت فراہم کریں۔ یاد رہے کہ ملائیشین حکومت کی جانب سےگمشدہ طیارے سے متعلق یہ اعلان کیا گیا تھا کہ طیارے میں سوار تمام 239 مسافر جاں بحق ہوچکے ہیں۔