نوازشریف نے کبھی مشاورت کو رواج نہیں دیا ٗ پارلیمنٹ کو کمزور کرنے کی بجائے اسے اپنی طاقت بنایا جانا چاہیے ٗ خورشید شاہ

پارلیمنٹ حمایت نہ کرتی تو نواز حکومت کب کی جاچکی ہوتی ٗایران اور سعودی عرب کا تنازعہ پر او آئی سی کو کردار ادا کرنا ہوگا ٗمیڈیا سے گفتگو

جمعرات 23 اپریل 2015 22:19

نوازشریف نے کبھی مشاورت کو رواج نہیں دیا ٗ پارلیمنٹ کو کمزور کرنے کی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف نے کبھی مشاورت کو رواج نہیں دیا ٗ پارلیمنٹ کو کمزور کرنے کی بجائے اسے اپنی طاقت بنایا جانا چاہیے ٗ پارلیمنٹ حمایت نہ کرتی تو نواز حکومت کب کی جاچکی ہوتی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف نے سعودی عرب جانے سے متعلق کوئی مشاورت نہیں کی مگر پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مفاہمت کی پالیسی اختیار کی اور کرتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نوازشریف کی طاقت ہے، اسے کمزور کریں گے تو خود کا نقصان ہوگا، نوازشریف یاد رکھیں ان کی حکومت پارلیمنٹ کی وجہ سے بچی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یمن کی جنگ بندی سے مذاکرات کا راستہ کھلا ہے، مسلمان ممالک کے پاس مذاکرات کی میز پر جانے کے سوا کوئی راستہ نہیں، ایران اور سعودی عرب کا تنازعہ پر او آئی سی کو کردار ادا کرنا ہوگا۔