ذوالفقار مرزا نے لیاری امن کمیٹی کے نام پر ساڑھے تین ہزار سے زائد بلوچ نوجوانوں کو قتل کرایا ،سندھ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اشرف نوناری

جمعرات 23 اپریل 2015 22:13

ذوالفقار مرزا نے لیاری امن کمیٹی کے نام پر ساڑھے تین ہزار سے زائد بلوچ ..

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزاپارٹی چیئرمین امیربھنبھرو پر بے بنیاد الزام ترشیاں کررہے ہیں،4سال تک پی پی پی حکومت میں آصف زرداری کا گلو بٹ اب دوسروں پر الزام تراشاں کرکے خود کو سندھی قوم پرست ظاہر کرنے کی کوشش کررہا ہے،مگر سندھی قوم جانتی ہے ذوالفقار مرزا رانگ نمبر بلکہ احسان فراموش بھی ہے،ان خیالات کا اظہار سندھ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اشرف نوناری نے اپنے میں کیا اشرف نوناری نے کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی حیثیت اس وقت چلے ہوئے کارتوس کی طرح ہے جو کہ لکیر کو پیٹ کر میڈیا میں خود کو زندہ رکھنے کے لئے ہوائی فائرنگ کررہے ہیں،ایک طرف وہ کہہ رہے ہیں کہ پی پی پی اور قیادت سندھ دشمن ہے،تو دوسری جانب سے اسی پارٹی میں ان کی اہلیہ فہمیدہ مرزااور ان کے بیٹے حسنین مرزاشامل ہیں اور قیادت کے ہرحکم پر لبیک کہہ رہے ہیں کیا یہ مرزا کی منافقت کا ثبوت کافی نہیں ہے ،مرزار نے اپنے اقتدار کے دورے میں محکمہ جنگلات سمیت لاکھوں ایکڑ سرکاری زمین پر قبضے کرائے،مرزا نے لیاری میں پی پی پی کاوجود ختم کرنے کے لئے لیاری پیپلز امن کمیٹی کے نام سے دہشتگرد ونگ بناکر ساڑھے تین ہزار سے زائد بلوچ نوجوانوں کاقتل عام کرایا،پیپلز امن کمیٹی کی دہشتگردکاروائیوں پر بھی حکومت جے آئی ٹی تشکیل دے اشرف نوناری نے کہاکہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا جب وزیرداخلہ تھے تو انہوں نے سندھ کے ایک سو سے زائد بدنام دہشتگردوں اور اشتہاری ڈاکوؤں کے مقدمات ختم کرائے،جنہوں نے آج اندرون سندھ کا امن تباہ کیا ہوا ہے،مرزا نے اپنے اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے جتنا نقصان سندھ کودیا ہے اتنا کسی سندھ دشمن نے بھی نہیں دیا،ماضی کا میرجعفر اور میرصادق کا کردار آج سندھی قوم کا ہوشوشیدی بناچاہتا ہے انہوں نے ذوالفقار مرزا کو متنبہ کیا کہ وہ سندھ نیشنل پارٹی کے چیئرمین امیر بھنبھرو کیخلاف الزام تراشیاں کرنے سے بعض رہیں ،دوسری صورت میں سندھ نیشنل پارٹی ڈاکٹر ذوالفقار کے کالے کرتوں پر تفصیلی وائٹ پیپر شائع کرکے ان کا مکروہ چہرہ سندھی عوام کے سامنے بے نقاب کردیگی۔