سکھر میں با ردانہ نہ ملنے کے خلاف گدھے کو علا متی صو بائی وزیر خوراک بنا کر انو کھا احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 23 اپریل 2015 22:09

سکھر میں با ردانہ نہ ملنے کے خلاف گدھے کو علا متی صو بائی وزیر خوراک ..

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء ) سکھر میں با ردانہ نہ ملنے کے خلاف گدھے کو علا متی صو بائی وزیر خوراک بنا کر انو کھا احتجاجی مظاہرہ اور نعرے با زی ، با ردانہ آبادگا روں کو دینے کے بجا ئے بیو پا ریوں کو دیا جا رہا ہے وزیر خوراک خا موش تما شائی بنے ہو ئے ہیں مظاہرین تفصیلات کے مطابق سکھر شہری اتحاد کی جانب سے سکھر کے مر کزی علاقے گھنٹہ گھر چوک پر آبا دگا روں کو با ردانہ نہ ملنے کے خلاف گدھے کو وزیر خوا رک بنا کر اور ہا تھوں میں خا لی بو ریاں اٹھا ئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے اس مو قع پر فلک شگا ف نعرے با زی کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر میں محکمہ فوڈ کی جانب سے حکو مت کی جانب سے فراہم کیا جا نے وا لا با ردانہ ؤبا دگاروں کو دینے کے بجا ئے بیو پا ریوں کو فروخت کیا جا رہا ہے اور آبادگاروں کو دفا تر کے چکر کٹوا ئے جا رہے ہیں جبکہ سندھ کے کئی علاقوں میں تو حکو متکی جانب سے اعلان کر دہ خریداری مر کز بھی نہیں کھو لے گئے ہیں جس کا مقصد رقم کے عیوض بیو پا ریوں کو فائدہ پہنچا نا ہیآبا دگا روں کی گندک کھلے آسمان تلے پڑی خراب ہو رہی ہے مگر کسی کو اس کا احساس نہیں ہے سندھ کے وزیر خو راک اس ساری صو رتحا ل سے با خبر ہو نے کے با وجود خا مو ش تما شائی بنے ہو ئے ہیں اور انہوں نے محکمہ فوڈ کے حکام کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جس کا وہ بھرپور فا ئدہ اٹھا رہے ہیں انکا کہنا تھا کہ سندھ بھر کے لا کھوں آبا دگا ر پریشانی کا شکار ہیں مگر حکو مت چین کی با نسری بجا رہی ہے اور سب ٹھیک ہے کا راگ الاپ رہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکو مت اس کا فوری طور پر نو ٹس لے اور آبا دگا روں کو با ردانہ کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ آبا دگاروں کی گند م خراب ہو نے اور وہ نقصان سے بچ سکیں۔