کراچی ڈی سی سینٹرل آفس میں الیکشن کمیشن نے این اے 246 کے نتائج ترتیب دینے کا کام شروع کردیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 اپریل 2015 22:04

کراچی ڈی سی سینٹرل آفس میں الیکشن کمیشن نے این اے 246 کے نتائج ترتیب دینے ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.23 اپریل 2015 ء) ڈی سی سینٹرل آفس میں الیکشن کمیشن نے این اے 246 کے نتائج ترتیب دینے کا کام شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 246 کے 100 سے زائد پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آجانے کے بعد الیکشن کمیشن نے ڈی سی سینٹرل آفس میں حتمی نتائج ترتیب دینے کے حوالے سے کام شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تمام پریذائیڈنگ افسران ڈی سی سینٹرل آفس میں تمام پولنگ ایجنٹس کے دستخط شدہ فارم 14 جمع کروائیں گے تاہم کریم آباد میں کشیدپ صورتحال پیدا ہونے کے باعث پریذائیڈنگ افسران کے ڈی سی سینٹرل آفس پہنچنے میں تاخیر ہوگئی ہے۔ پریذائیڈنگ افسران کو رینجرز کی نگرانی میں ڈی سی سینٹرل آفس لایا جارہا ہے۔