ہم نے کالا باغ ڈیم کے خلاف تاریخی جدوجہد کی ہے،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ

اس وقت جب صوبہ سندھ میں خریف کے فصل بونے کی موسم جاری ہے تب سی جے کینال کھولا گیا ہے جس کے سبب سندھ میں پانی کی قلت پیدا ہوگی

جمعرات 23 اپریل 2015 21:13

ہم نے کالا باغ ڈیم کے خلاف تاریخی جدوجہد کی ہے،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کو چشمہ جہلم (سی - جے) لنک کینال بند کرنے کیلئے کہا ہے کیونکہ یہ فلڈ کینال ہے اور یہ کینال تب ہی کھولا جاتا ہے جب نہر میں اضافی پانی ہوتا ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے سفارش کی ہے کہ وہ 1991 کے پانی کے معاہدے پر اس کے روح کے مطابق عمل کر ے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے فارنر ک اینڈ مالیکیولر بائیو لاجی لیبارٹری اور انسٹیٹوٹ آف بائیومیڈیکل ٹیکنالاجی کے افتتاح کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کالا باغ ڈیم کے خلاف تاریخی جدوجہد کی ہے، اس وقت جب صوبہ سندھ میں خریف کے فصل بونے کی موسم جاری ہے تب سی جے کینال کھولا گیا ہے جس کے سبب سندھ میں پانی کی قلت پیدا ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 1991ء کے پانی معاہدے پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کے لئے وفاقی حکومت کو خط لکھا جائے گا۔ NFC ایوارڈ سے متعلق ایک دوسرے سوال پر وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاقی وزیر خزانہ کو جلد سے جلد اجلاس طلب کرنے کیلئے سفارش کی ہے تاکہ قومی مالیاتی ایوارڈ سے متعلق بحث کی جائے اور اس پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی حوالے سے صوبوں کی مراعات ختم نہیں کی جا سکتیں، انہوں نے وفاقی حکومت سے کہا کہ وہ کھلے دل کا مظاہرہ کرے اور صوبوں کی مدد کرے جوکہ پہلے ہی مالی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔

قومی حلقہ246 پر ضمنی انتخابات سے متعلق ایک سوال پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ان کی حکومت نے انتخابات کو صاف اور شفاف اور پرامن ماحول میں منعقد کرنے کیلئے تمام تر اقدامات بروے کار لائے ہیں۔ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے الزامات سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے پارٹی اور پارٹی قیادت سے متعلق تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سابق اسپیکرقومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزاکیلئے احترام ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت نے مرزا فیملی کی سیکورٹی واپس نہیں لی بلکہ اسے مناسب حد تک کم کیا گیا ہے۔