کراچی : الطاف حسین لوگوں کے دلوں میں رہتا ہے ، میرے ساتھ ماوں اور بہنوں کی دعائیں ہیں، مجھےغصہ دلانے کے لیے حرکتیں کی جا رہی ہیں۔ ایم کیو ایم کےقائد الطاف حسین کا عوام سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 اپریل 2015 14:41

کراچی : الطاف حسین لوگوں کے دلوں میں رہتا ہے ، میرے ساتھ ماوں اور بہنوں ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 اپریل 2015 ء) : این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے ایم کیوا یم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ زبر دست ٹرن آؤٹ پر متحدہ کو مبارکباد دیتا ہوں. ہم واضحح اکثریت سے کامیاب ہوں گے. ان کا کہنا تھا کہ پولنگ کا عمل ختم ہونے میں محض ڈھائی گھنٹے رہ گئے ہیں اور ابھی بھی لاکھوں لوگ لائنوں میں لگے ہوئے ہیں. ڈھائی گھنٹے میں تمام ووٹرز ووٹ ڈال لیں گے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ صبح سے ماورائے آئین فعل کر رہے ہیں مجھے غصہ دلانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن ووٹ کی بے حرمتی برداشت نہیں کی جائے گی. جتنے بہادر لوگ میرے ساتھ ہیں اور کسی کے ساتھ موجود نہیں ہیں. الطاف حسین کا کہنا تھا کہ میں لوگوں کے دلو ں میں رہتا ہوں میرے ساتھ ماؤں اور بہنوں کی دعائیں ہیں کوئی بھی طاقت کے استعمال سے ہمیں نہیں روک سکتا. کیو نکہ طاقت کے استعمال سے کبھی بھی مثبت نتائج سامنے نہیں آتے.