حق پرست عوام، کنورنوید جمیل کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں، الطاف حسین
بدھ 22 اپریل 2015 22:52
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی 22اپریل۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے لیاقت آباداورفیڈرل بی ایریا کے حق پرست عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم کے نامزد امیدوار کنورنوید جمیل کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ بعض جماعتیں خود کو کراچی اور اس کے عوام کا سب سے بڑا ہمدرد ثابت کرنے کی کوشش کررہی ہیں لیکن کراچی کے عوام گواہ ہیں کہ جب جب کراچی کے عوام کے ساتھ ظلم وناانصافی کی گئی تو صرف اور صرف ایم کیوایم نے اس کے خلاف آواز بلند کی جبکہ ظلم وناانصافیوں کے مسلسل عمل پر یہ تمام جماعتیں ہمیشہ خاموش تماشائی بنی رہیں ۔
کراچی کے عوام اپنے دوست اوردشمن میں تمیز کرنا اچھی طرح جانتے ہیں۔(جاری ہے)
جناب الطاف حسین نے کہاکہ ظلم وستم اور جبر کے ہتھکنڈوں سے نہ تو حق پرست کارکنان وعوام کے حوصلے کے پست کیے جاسکتے ہیں اور نہ ہی انہیں خوف زدہ کیاجاسکتا ہے ۔ انشاء اﷲ کل 23 اپریل کو لیاقت آباداورفیڈرل بی ایریا کی مائیں ، بہنیں ، بزرگ اور نوجوان ضمنی الیکشن کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں نکلیں گے اورایم کیوایم کے حق میں اپنا ووٹ کاسٹ کرکے ثابت کردیں گے کہ وہ کل بھی ایم کیوایم اور اپنے الطاف بھائی کے ساتھ تھے اور آج بھی ایم کیوایم اور اپنے الطاف بھائی پر اعتماد کرتے ہیں۔
جناب الطاف حسین نے لیاقت آباد اورفیڈرل بی ایریا کے حق پرست عوام سے پرزوراپیل کی کہ وہ خوف وجبر کے ماحول میں بھی اپنے گھروں سے نکلیں ،ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھرحق پرست امیدوارکے انتخابی نشان’’پتنگ ‘‘ پراپنے اعتماد کی مہرثبت کریں اور ایم کیوایم کے نامزد امیدوار کنورنوید جمیل کو اپناقیمتی ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسکول میں نمازپڑھنے کی اجازت کا معاملہ ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں کیس ہارگئی
-
جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر
-
امریکی یونیورسٹی نے ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کردی
-
اسرائیل سے معاہدہ ختم کرنے کیلئے گوگل ملازمین کا احتجاج، متعدد گرفتار
-
کینیڈا، حکومت کا پہلی بار حلال مارٹیگیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
یو اے ای میں نظام زندگی مفلوج، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل
-
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ایرانی سفارتخانے پرحملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر
-
اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ایران کو روکا جائے، اسرائیل
-
اسرائیل کے کسی نئی حملے کا سکینڈز میں جواب دیں گے، ایران
-
سعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا، ذرائع
-
سڈنی کے چرچ میں لائیو نشریات میں پادری پر چاقو حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.