ترک صدر نے داعش کو امت مسلمہ کی تباہی کیلئے سرگرم خطرناک وائرس‘ قرار دیدیا

دولت اسلامیہ امہ کی تقسیم اور تباہی کیلئے سرگرم ایک اہم وائرس ہیجس سے نمٹنے کی ضرورت ہے ،اگر داعش کو تباہ بھی کر دیا گیا تو ایک دوسرے نام سے کچھ نیا سامنے آ جائے گا،داعش کو ملنے والے اسلحہ اور پیسہ کے ذرائع پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ترک صدر رجب طیب اردگان کی عراقی ہم منصب سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو

بدھ 22 اپریل 2015 21:53

ترک صدر نے داعش کو امت مسلمہ کی تباہی کیلئے سرگرم خطرناک وائرس‘ قرار ..

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی 22اپریل۔2015ء) ترک صدر رجب طیب اردگان نے دولت اسلامیہ (داعش) کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے امت مسلمہ کی تباہی کیلئے سرگرم ایک ٖوائرس‘ قرار دیدیا۔عالمی میڈیا کے مطابق ترک صدر طیب اردگا ن نے اپنے عراقی ہم منصب سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ دولت اسلامیہ امہ کی تقسیم اور تباہی کیلئے سرگرم ایک اہم وائرس ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے گروہ بھی اسی راہ پر چلے لیکن دولت اسلامیہ ان سب سے کہیں زیادہ خطر ناک اور اپنے وسائل کا سنجیدگی سے استعمال کرنے والا گروہ ہے۔’اس دلدل سے باہر نکلنے کیلئے ایک عالمی حکمت عملی ضروری ہے۔ اگر داعش کو تباہ بھی کر دیا گیا تو ایک دوسرے نام سے کچھ نیا سامنے آ جائے گا‘۔

(جاری ہے)

اردوان کے مطابق داعش کو ملنے والے اسلحہ اور پیسہ کے ذرائع پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہاکہ داعش سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ترکی کی سرحد کی جانب پیش قدمی کرنے والے اس گروپ کے خلاف ضروری اقدامات نہ اٹھانے پر انقرہ کو حالیہ کچھ مہینوں میں بارہا تنقید کا سامنا رہا ہے۔خیال رہے کہ ترکی پر الزام ہے کہ اس نے شام کے صدر بشار السد کے خلاف لڑائی میں پہلے پہل داعش کو ایک مفید اتحادی سمجھتے ہوئے اس کی مدد کی تھی۔تاہم، انقرہ ایسے تمام الزامات یکسر مسترد کرتا آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :