Live Updates

این اے 246 میں تبدیلی آگئی تو پورے کراچی میں تبدیلی آجائے گی: عمران خان

muhammad ali محمد علی بدھ 22 اپریل 2015 21:24

این اے 246 میں تبدیلی آگئی تو پورے کراچی میں تبدیلی آجائے گی: عمران خان

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 اپریل 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی میں تبدیلی کا وقت آگیا ہے، این اے 246 میں تبدیلی آگئی تو پورے کراچی میں تبدیلی آجائے گی۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب الیکشن صاف شفاف ہوں گے، این اے 246 کی عوام ووٹ ڈالنے سے قبل سوچ لیں کے وہ جنہیں 30 سال سے ووٹ دے رہےہیں آیا انہوں نے ان کے مسائل حل کیے یا نہیں۔

(جاری ہے)

کراچی میں تبدیلی کا وقت آگیا ہے، این اے 246 میں تبدیلی آگئی تو پورے کراچی میں تبدیلی آجائے گی۔ رینجرز کی موجودگی کے باعث ضمنی الیکشن میں خوف کی فضاء نہیں ہوگی تاہم اگر بائیو میٹرک سسٹم استعمال کیا جاتا تو بہتر ہوتا۔ جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ کل خود جوڈیشل کمیشن میں پیشی کیلئے جائیں گے، جوڈیشل کمیشن کی کاروائی کے باعث مینڈیٹ چوری کرنے والوں کی نشاندھی ہوگئی ہے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سچ اور حق کیلئے آواز بلند کرنے والوں کو ہمیشہ عزت ملتی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :