پاکستان کی معاشی ترقی کی سمت متعین ہو گئی ، چین کی دوستی پر فخر کرنا چاہیے ‘ ڈاکٹر عبدالقدیر خان

چین کیساتھ ہونیوالے معاہدوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے ،سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے تو توانائی بحران پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے

بدھ 22 اپریل 2015 21:18

پاکستان کی معاشی ترقی کی سمت متعین ہو گئی ، چین کی دوستی پر فخر کرنا ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی 22اپریل۔2015ء) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی کی سمت ک تعین کر لیا گیا ہے ، پاکستان کو چین کی دوستی پر فخر کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ہونے والے معاہدوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے اور اگر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے تو توانائی بحران پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کی سمت کا تعین کر لیا گیا ہے اور ہمیں چین کی دوستی پر فخر کرنا چاہیے ۔