Live Updates

خان صاحب بات کر نے کی تمیز سیکھیں ٗ پرویز رشید

اسی زبان کے ہاتھوں انہیں ہر جگہ ہزیمت کا سامنا کر نا پڑا ،وزیر اطلاعات کا عمران خان کے بیان پر رد عمل

بدھ 22 اپریل 2015 20:19

خان صاحب بات کر نے کی تمیز سیکھیں ٗ پرویز رشید

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی 22اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب بات کر نے کی تمیز سیکھیں ٗ اسی زبان کے ہاتھوں عمران خان کو ہر جگہ ہزیمت کا سامنا کر نا پڑا بدھ کو ایک بیان وفاقی وزیر اطلاعا ت و نشریات نے کہا کہ خان صاحب بات کر نے کی تمیز سیکھیں عمران خان جو بات نواز شریف کو کرتے ہیں اپنے آگے آتی ہے مگر کچھ لوگ کبھی نہیں سیکھتے اسی زبان کے ہاتھوں خان صاحب کو ہر جگہ ہزیمت کا سامنا کر نا پڑا انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف جن کے خلاف آپریشن کررہے ہیں خان صاحب ذرا ان کا نام لیکر تو دیکھیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات