سابقہ صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزاکا وزیر اعلیٰ سندھ، ڈی رینجرزاورآئی جی سندھ کو خط

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 22 اپریل 2015 19:50

سابقہ صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزاکا وزیر اعلیٰ سندھ، ڈی رینجرزاورآئی ..

بدین(عمران عباس۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22اپریل۔2015ء) سابقہ صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزاکا وزیر اعلیٰ سندھ، ڈی رینجرزاورآئی جی سندھ کو خط، مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کیئے جانے کا خدشہ اگر مجھے کچھ بھی ہوا تو اس کی ذمہ داری آصف علی زرداری اور فریال ٹالپر پر ہوگی، تفصیلات کے مطابق ضلع بدین کے سابق ایم پی اے اور سابقہ صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی پیپلز پارٹی کے کو چیرمین اور ان کی بہن فریال ٹالپر سے شدید اختلافات ہونے کے بعد حکومت سندھ کی جانب سے ان دی گئی سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے جس کے بعد ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے اپنی حفاظت کے لیئے ذاتی سکیورٹی رکھی ہے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے ایک خط وزیر اعلیٰ سندھ، ڈی جی رینجرس اور آئی جی سندھ کو لکھا ہے اور اس خط میں یہ خدشہ ظاھر کیا ہے کہ مجھے بھی میر مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کردیا جائے گا اس سے نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے کچھ بھی ہوا تو اس کا ذمہ دار آصف علی زرداری اور فریال ٹالپر ہونگے۔