حوثی باغیوں نے یمن میں مذاکرات کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کردی

muhammad ali محمد علی بدھ 22 اپریل 2015 19:46

حوثی باغیوں نے یمن میں مذاکرات کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کردی

صنعا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 اپریل 2015 ء) حوثی باغیوں نے یمن میں مذاکرات کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے یمن میں مذاکرات کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حوثی باغیوں کی جانب سے شرط رکھی گئی ہے کہ اگر اتحادی افواج یمن میں فوجی کاروائیاں روک دیں تو وہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ یاد رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے یہ پیشکش سعودی عرب اور اتحادی افواج کی جانب سے یمن میں فضائی کاروائیاں روکنے کے بعد کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :