اسلام آباد : پاکستان اپنے روشن دنوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ وفاقی ویزر اطلاعات پرویز رشید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 اپریل 2015 13:21

اسلام آباد : پاکستان اپنے روشن دنوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ وفاقی ویزر اطلاعات ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 اپریل 2015 ء) : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے میڈیا سے باات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے روشن ترین دنوں کی جانب بڑھ رہا ہے. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عظیم دوست کے صدر پاکستان تشریف لائے ہیں جو کہ پاکستان کے لیے ایک بہت بڑے اعزاز کی بات ہے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2015 ء کو خوشخبریوں اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے یاد رکھا جائے گا.

اور پاکستان کو چین کی مدد سے ایک روشن ملک بنا دیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ پاکستان سے غربت اور پسماندگی کے دن ختم ہونے کے قریب ہیں کیونکہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں بھی ترقی کے لیے متحد ہیں پاک چین اقتصادی راہداری سے پورے خطےکو فائدہ ہو گا، چین کے ساتھ مشترکہ منصوبے شفافیت کے ساتھ مکمل ہوں گے.