تیسرا ون ڈے، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

بدھ 22 اپریل 2015 13:08

تیسرا ون ڈے، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22اپریل۔2015ء) تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ وہ یہ میچ جیت کر کلین سویپ سے بچنے کی کوشش کریں گے، بطور کپتان پہلی ون ڈے سیریز سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا ہے،قومی کرکٹ ٹیم میں تین تبدیلیا ں کی گئیں ہیں اور سعید اجمل،سرفراز احمد راحت علی کی جگہ عمر گل، سمیع اسلم اور ذوالفقار بابر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن 150ون ڈے کھیلنے والے دوسرے بنگالی کرکٹر بن گئے ہیں۔واضح رہے کہ بنگلا دیش کو 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ بنگلا دیش پاکستان کو پہلی بار کلین سوئپ کرنے کی کوشش کرے گا جب کہ پاکستان ساتوین پوزیشن بچانے کی بھرپور کوشش کرے گا۔

متعلقہ عنوان :