پاکستانی پارلیمنٹ سے خطاب میرے لیے اعزاز کی بات ہے،چینی صدر
منگل 21 اپریل 2015 10:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل2015ء) چینی صدرشی چن پنگ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی پارلیمنٹ سے خطاب میرے لیے اعزاز کی بات ہے،چین پاکستان کو اپنا آئرن برادر سمجھتا ہے۔پاکستانیوں کی مہمان نوازی سے میں اورمیراوفد متاثر ہوا، شکرگزار ہوں ،چین پاکستان کےعوام کےلیے نیک خواہشات رکھتا ہے،پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت دینے پر آپ کا مشکور ہوں،میں پاکستان آنے کی دعوت پر شکرگزار ہوں ،مجھے پاکستانی پارلیمنٹ میں آ کر بہت خوشی ہو رہی ہے،پاکستانی عوام کےلیے نیک خواہشات کا پیغام لایا ہوں،پاکستان وہ پہلا ملک ہے میں نے جس کا اس سال دورہ کیا۔
چینی صدر کی پارلیمنٹ آمد پراراکین پارلیمنٹ نے ڈیسک بجاکر ان کا زبردست خیرمقدم کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانوں کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔چینی خاتون اول اور وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز بھی پارلیمنٹ ہائوس میں موجود تھیں۔چینی صدر نے قومی اسمبلی میں شمسی توانائی کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا،منصوبے کے تحت پارلیمنٹ ہاؤس کی بجلی شمسی توانائی پر منتقل کی جائے گی۔
اس قبل چینی صدر نے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چینی صدر کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ اوراسپیکرقومی اسمبلی سےملاقات باعث مسرت ہے،پاکستان اور چین کی دوستی ہرآزمائش پر پوری اتری ہےصدر شی چن پنگ نے کہا کہ ہماری نسل پر لازم ہے کہ پاکستان سے دوستی کو مزید مضبوط بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی نسلوں پر مشتمل ہے،اپنے دورہ پاکستان کے مثبت نتائج سے مطمئن ہوں۔چینی صدر کی اہلیہ سے خواتین اراکین اسمبلی نے بھی ملاقات کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.