پنجاب پولیس نے سرکاری اورغیر سرکاری طورپر چینی باشندوں کو غیر ضروری نقل وحرکت سے روک دیا

پیر 20 اپریل 2015 23:59

پنجاب پولیس نے سرکاری اورغیر سرکاری طورپر چینی باشندوں کو غیر ضروری ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2015ء) صوبائی دارلحکومت میں پنجاب پولیس کی جانب سے سرکاری اورغیر سرکاری طور پر چینی باشندوں کو غیر ضروری نقل وحرکت سے روک دیاگیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور پولیس نے شہر میں موجود چینی باشندوں کو غیر ضروری طور پرسفر کرنے سے منع کرتے ہوئے انگلش اور چائنیز زبان میں مراسلہ جاری کیا ہے جس کے تحت چینی باشندوں کوشہرمیں کسی بھی جگہ آنے جانے کیلئے روکدیا گیا ہے ۔

مراسلے میں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ چینی باشندے کسی بھی سادہ لباس میں ملبوث خود کو سرکاری ملازم ظاہرکرنے والے کو تلاشی دینے سے بھی منع کردیا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کوئی سادہ لباس میں ملبوث اہلکار اگر تلاشی کیلئے اصرار کرے تو اس کی فوری طور پر اطلاع 15پر کی جائے ۔علاوہ ازیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرکاری اور غیر سرکاری چینی باشندوں کو خفیہ سکیورٹی بھی فراہم کردی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :