بھارت کابحیرہ عرب سے مشتبہ پاکستانی کشتی پکڑنے، 8مشتبہ اسمگلروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ، کشتی کی تلاشی پر بھاری مقدار میں منشیات اور گرفتار شدگان سے سیٹلائٹ فون برآمد ہوا ہے ،بھارتی دفاعی حکام

پیر 20 اپریل 2015 23:59

بھارت کابحیرہ عرب سے مشتبہ پاکستانی کشتی پکڑنے، 8مشتبہ اسمگلروں کو ..

احمد آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اپریل۔2015ء) بھارت نے بحیرہ عرب سے مشتبہ پاکستانی کشتی پکڑنے اور 8مشتبہ اسمگلروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔پیر کوبھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے کوسٹ گارڈز نے دعویٰ کیا کہ مشتبہ پاکستانی کشتی کو بحیرہ عرب میں پوربندر کے ساحل پر بھارتی سمندری حدود سے پکڑا گیا۔ کوسٹ گارڈز نے دعویٰ کیا کہ کشتی کی تلاشی پر بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کی گئی جبکہ اس میں سوار 8مشتبہ اسمگلروں کے پاس تھرایا کا سیٹلائٹ ٹیلیفون تھا۔

وزارت دفاع کے حکام کاکہنا ہے کہ آپریشن میں بھارتی کوسٹ گارڈز اور نیوی نے حصہ لیا۔بھارتی نیوی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ پاکستان سے ایک مشتبہ کشتیپوربندر کے ساحل پر بھارتی پانیوں میں داخل ہونے کی کوشش کررہی ہے جس پر آپریشن کرکے اسے قبضے میں لے لیا گیا ۔

(جاری ہے)

بھارت نے گزشتہ سال 31 دسمبر کو ایک کشتی کو دھماکے سے تباہ کردیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ کشتی اور اس میں سوار افراد پاکستانی تھے لیکن بھارتی کوسٹ گرڈز کے افسر نے ایک تقریب کے دوران اعتراف کیا کہ پاکستانی کشتی اس کے حکم پر تباہ کی گئی۔ بھارتی حکومت کی تحقیقات کے بعد ثابت ہوا کہ کشتی میں ماہی گیر سوار تھے اور بھارتی کوسٹ گارڈز نے اسے تباہ کر کے پاکستان پر دہشتگردی کی کوشش کا الزام عائد کیا۔

متعلقہ عنوان :