پاک چین 20 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 20 اپریل 2015 20:02

پاک چین 20 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اپریل 2015 ء) چین کے صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک چین 20 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جاری کردہ اعلامیہ میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں پیشرفت پر اتفاق کیا گیا ہے۔دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت میں عدم توازن ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، باہمی تجارت 20 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہےاور پاکستان کی جانب سے شاہراہ ریشم کیلئے چین کی جانب سےفنڈ قائم کرنے پر خیر مقدم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کے درمیان باہم تجارت معاہدہ کیلئے دوسرا دور جلد شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ چین کی جانب سے پاکستان کی معاشی حالت میں بہتری کیلئے تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے پاک چین دوستی نسل در نسل جاری رہے گی۔ پاکستان اور چین کے باہمی تعلقات اسٹریٹجک نوعیت کے ہیں جبکہ پاک چین دوستی پاکستان کے خارجہ تعلقات کا اہم ترین حصہ ہے۔ اعلامیہ میں چین کی جانب سے عالمی سطح پر پاکستان کی حمایت پر چین کاشکریہ ادا کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :