پاک چین کی دوستی ہمارا مشترکہ اثاثہ ہے، چینی صدر

پیر 20 اپریل 2015 17:04

پاک چین کی دوستی ہمارا مشترکہ اثاثہ ہے، چینی صدر

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل2015ء) .چین کے صدر شی چن پنگ نے کہاہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمارا مشترکہ اثاثہ ہے، پاک چین دوستی کا فروغ ہمارے مشترکہ مستقبل کا ایجنڈا ہےجبکہ وزیر اعظم نواز شریف نے دونوں ملکوں کی دوستی کے رشتے مزید بڑھانے کے لئے عزم کااظہار کیا ہے۔چینی صدر شی چن پنگ دوطرفہ مذاکرات کیلئے وزیر آفس پہنچے تو وزیر اعظم نواز شریف نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ چینی صدر شی چن پنگ اور انکی اہلیہ کا پاکستان میں خیر مقدم کرتے ہیں،چین کے عوام نے ہمیشہ ہمارا پر جوش استقبال کیا ہے،چین ہمارا بااعتماد اور بہترین دوست ہے۔وزیر اعظم نواز شریف کہا کہ وہ دوستی کے رشتے کو مزید بڑھانے کےلیے پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

چینی صدر نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمارا مشترکہ اثاثہ ہے،پاک چین دوستی کا فروغ ہمارے مشترکہ مستقبل کا ایجنڈا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین کے دو طرفہ تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں،علاقائی اور عالمی امور پر ہمارا موقف یکساں ہے۔ معززمہمان نے کہا کہ انہوں نے رواں سال کے پہلے غیر ملکی دورے کیلئے پاکستان کا انتخاب کیا ہے۔چینی صدر شی چن پنگ نے کہا کہ پاکستان اور چین نے یمن سے ایک دوسرے کے شہریوں کو نکالنے میں مدد کی۔پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پرمذاکرات میںوزیراعظم نوازشریف پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :