توانائی کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا ‘ وزیر اعظم نواز شریف

پیر 20 اپریل 2015 14:35

توانائی کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا ‘ وزیر اعظم نواز ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ توانائی کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا ‘ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں ‘ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔وزیر اعظم نواز شریف سے اسلام آباد میں چین کی 3 معروف کمپنیوں ہوانگ گروپ ، آئی سی بی سی کارپوریشن اور زونرجی کارپوریشن کے اعلیٰ سطح کے وفود نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں پاک چین اقتصادی تعاون اور نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمدآصف ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد اور سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگا بھی موجود تھے ملاقاتوں کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ پاکستان کو توانائی کے شدید بحران کا سامنا ہے، حکومت اپنے موجودہ دور میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہے ‘توانائی کے تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کئے جارہے ہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں ‘ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے انہوں نے کہا کہ حکومت چینی کمپنیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے اس راستے میں کسی بھی رکاوٹ کو دور کرنے کیلئے ہم مل جل کر کام کرینگے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کی تاجر برادری کے درمیان اضافی روابط سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان سے پاکستان ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہوگا اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔

وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ دنیا کا سب سے بڑا بینک آئی سی بی سی پاکستان میں اقتصادی زون کے قیام کے امکانات کا جائزہ لے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی تاجروں کی سرمایہ کاری بڑی حوصلہ افزا ہے ۔ چینی کمپنیوں کے اعلیٰ افسران نے وزیر اعظم اور انکی حکومت کیلئے اپنی نیک تناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت اور ترقی کیلئے انکی کمٹمنٹ کے تحت پاکستان خوشحالی کا سفر جاری رکھے گا ۔ وفد نے کہا کہ ٹھوس پاک چین دوستی دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں اضافہ کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاک چین اقتصادی کوریڈور کی تعمیر میں حصہ لینے پر میں بڑی خوشی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :