چینی صدر کی پاکستان آمد ، بھارتیوں کے اوسان خطا ہو گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 20 اپریل 2015 13:11

چینی صدر کی پاکستان آمد ، بھارتیوں کے اوسان خطا ہو گئے

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اپریل 2015 ء) : چینی صدر کی پاکستان آمد پر معزز مہما ن کا فقید المثال استقبال کیا گیا جس میں چینی صدر اور خاتون اول سمیت چین سے آئے وفد کی گل پاشی کی گئی، چینی صدر کو اس موقع پر گارڈ آف آنر کے ساتھ جے ایف تھنڈر 17 طیاروں نے بھی فضائی سلامی پیش کی. پاکستان کی جانب سے اس شاندار ا ستقبال کو دیکھ کر بھارتی میڈیا کے تو گویا اوسان ہی خطا ہو گئے.

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے چینی صدر کا شاندار استقبال بھارتی میڈیا بریکنگ کے طور پر چلاتا رہا. اس کے علاوہ بھارتی تجزیہ کاروں کی بھی آواز نہ نکلی اور چینی صدر کی پاکستان آمد پر تجزیہ کرنے کے بجائے بھارتی میڈیا اور ان کے تجزیہ کار آئیں بائیں شائیں کرتے رہے. یاد رہے کہ چینی صدر کی پاکستان آمد پر ان کا تاریخی استقبال کیا گیا جس نے سارے ریکارڈ توڑ دئے. پاکستان کی جانب سے سے گئے پروٹوکول پر بھارتی میڈیا کی آنکھیں کھلی رہ گئیں . تاہم 2006 ء کے بعد کسی بھی چینی صدر کا یہ پہلا پاکستانی دورہ ہے.

متعلقہ عنوان :