اسلام‌آباد : چینی صدر آئندہ کل صدر پاکستان سے ملاقات کریں گے، ایوان صدر حکام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 20 اپریل 2015 12:16

اسلام‌آباد : چینی صدر آئندہ کل صدر پاکستان سے ملاقات کریں گے، ایوان ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اپریل 2015 ء) : چینی صدر شی چنگ پن آج دو روزہ دورے پر پاکستان ہنچے ہیں . ایوان صدر حکام کا کہنا ہے کہ چینی صدر آئندہ کل صدر پاکستان ممنون حسین سے ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقات کریں گے.

(جاری ہے)

جبکہ ملاقات میں وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کیے جائیں گے. اور اس موقع پر چینی صدر کو ملک کے اعلیٰ ترین سول اعزاز ' نشان پاکستان' سے بھی نوا زا جائے گا. اس کے علاوہ صدر پاکستان ممنون حسین چینی صدر اور وفود کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے.

متعلقہ عنوان :