ایم کیو ایم نے بڑے بڑے جاگیردار پیدا کئے جنہوں نے پاکستان سے لے کر لندن تک جائیدادیں بنائیں، ایم کیو ایم کو باور کرا دیا ہے کہ ہم ڈرنے والے نہیں بلکہ مقابلہ کرنے والے ہیں، ایم کیو ایم نے کراچی کو ”سم سم“ بنایا ہو ا ہے ،بند کر کے دکھاؤں ہم کھلوا کے دکھا دیں گے، پیر کو عزیز آباد چائے پینے اور نہاری کھانے جاؤں گا،تحریک انصاف کے رہنماء اور این اے 246سے پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل کا انتخابی جلسہ سے خطاب

اتوار 19 اپریل 2015 23:39

ایم کیو ایم نے بڑے بڑے جاگیردار پیدا کئے جنہوں نے پاکستان سے لے کر لندن ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور این اے 246سے پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے بڑے بڑے جاگیردار پیدا کئے جنہوں نے پاکستان سے لے کر لندن تک جائیدادیں بنائیں، ایم کیو ایم کو باور کرا دیا ہے کہ ہم ڈرنے والے نہیں بلکہ مقابلہ کرنے والے ہیں، ایم کیو ایم نے کراچی کو ”سم سم“ بنایا ہو ا ہے ،بند کر کے دکھاؤں ہم کھلوا کے دکھا دیں گے، پیر کو عزیز آباد چائے پینے اور نہاری کھانے جاؤں گا، کسی میں دم ہے تو روک لے، موقع ملا تو علاقے کو جہنم کے خوف سے نکال دوں گا۔

وہ اتوار کو شاہراہ پاکستان پر تحریک انصاف کے انتخابی جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کنور نوید حیدر آباد کا بھگوڑا ہے،میں بھگوڑا نہیں کراچی کا بیٹا ہوں، پاکستان ہمارے باپ دادا کے خون سے بنا ہے، ایم کیو ایم بتائے کیا کوٹہ سسٹم ختم ہو گیا؟کیا لینڈ مافیا اور چائنا کٹنگ ختم ہو گئی؟ کیا کراچی میں دودھ کی ندیاں بہہ رہی ہیں؟ایم کیو ایم نے کراچی کو ”سم سم “بنایا ہوا ہے، جب دل کرتا ہے اسے بند کر دیتے ہیں اور جب دل کرتا ہے اسے کھول دیتے ہیں، اب بند کر کے دکھاؤ ہم کھول کر دکھا دیں گے، ایم کیو ایم کو باور کرا دیا ہے کہ ہم ڈرنے والے نہیں، جناح گراؤنڈ میں لڑکے مقابلے کیلئے تیار تھے لیکن میں نے روک دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے بڑے بڑے جاگیردار پیدا کئے جنہوں نے پاکستان سے لے کر لندن تک جائیدادیں بنائیں، پیر کو عزیز آباد چائے پینے اور نہاری کھانے جاؤں گا، کسی میں دم ہے تو روک لے، موقع ملا تو علاقے کو جہنم کے خوف سے نکال دوں گا۔