’چینی صدر کے دورے کے دوران دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، چھ گرفتار‘
فہد شبیر اتوار 19 اپریل 2015 23:09
پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چین کے صدر کے دورے کے دوران شدت پسندی کی کارروائیوں کا منصوبہ ناکام بنانے اور مبینہ طور پر کالعدم ترکمان اسلامک موومنٹ سے تعلق رکھنے والے چھ مشتبہ افراد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔سکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ ان افراد کی گرفتاری صوبہ پنجاب کے شہر حسن ابدال اور خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ سے عمل میں آئی ہے۔
اس آپریشن سے متعلق ایک سکیورٹی اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ چینی صدر کے دورے سے دو ماہ قبل ہی کالعدم تنظیموں اور بالخصوص ایسی تنظیموں کے نیٹ ورک پر خصوصی نظر رکھی گئی تھی جو پاکستان کی سرحد کے ساتھ چین کے مسلم آبادی والے صوبے سنکیانگ میں شدت پسندی کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔(جاری ہے)
اہلکار کے مطابق ان چھ افراد کا پتہ موبائل ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو اور خفیہ پیغامات کے ذریعے چلا جس کے بعد اُنھیں حراست میں لیا گیا۔
اہلکار کے مطابق چند روز قبل کی گئی کارروائی میں پہلے کوہاٹ کے نواحی علاقے سے چار افراد کو گرفتار کیا گیا اور پھر اُن کی نشاندہی پر حسن ابدال سے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ان کے سہولت کار تھے۔سکیورٹی اہلکار کے مطابق حراست میں لیے جانے والے افراد پاکستانی ہیں اور ملزمان نے ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران جو انکشافات کیے ہیں ان کی روشنی میں پولیس کی ٹیمیں گلگت بلتستان روانہ کی گئی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.