Live Updates

رینجرز کی موجودگی میں دیکھتے ہیں ایم کیو ایم کو کتنے ووٹ پڑتے ہیں، عمران خان

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 19 اپریل 2015 22:26

رینجرز کی موجودگی میں دیکھتے ہیں ایم کیو ایم کو کتنے ووٹ پڑتے ہیں، عمران ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19اپریل۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ایک نشست جیتنے سے تحریک انصاف کو کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن نئے پاکستان کا خواب نئے کراچی کے بغیر پورا نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

عائشہ منزل پر انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کو بنانے کراچی کے لوگ جو ہجرت کر کے آئے وہ سب سے تیزی سے اوپر گئے، فوج، کرکٹ،ہاکی، بیوروکریٹس سمیت ہر شعبے میں مہاجر سب سے آگے تھے لیکن اب کیا ہوا ، 1985 تک جو شہر ملک کو لیڈرشپ دیتا تھا اب اسے کیا ہوگیا،وہ شہر جہاں سارے پاکستان سے لوگ نوکریوں کی تلاش میں آیا کرتے تھے، جب سے مہاجروں کے نام پر سیاست ہوئی اس کے بعد سے مہاجروں کا پوٹینشل اوپر جانے کے بجائے نیچے آگیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات