بھارت، خواجہ معین الدین چشتی کا عرس، امریکی صدر نے چادر بھجوادی

اتوار 19 اپریل 2015 22:01

بھارت، خواجہ معین الدین چشتی کا عرس، امریکی صدر نے چادر بھجوادی

اجمیر شریف((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 اپریل۔2015ء) بھارت میں صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کے موقع پر امریکی صدر براک اوباما کی جانب سے چادربھجوا دی گئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اجمیر شریف میں صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کی 803ویں عرس کی تیاریاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امریکی صدر بارک اوباما نے بھی وا ئٹ ہاؤ س سے خواجہ معین الدین چشتی سے عقیدت کے اظہار میں چادر بھیجی ہے۔ بھارت میں امریکا کے سفیر رچرڈ ورما نے اوباما کی جانب سے چادر درگاہ کے سجادہ نشین کو پیش کی، خواجہ معین الدین کے عرس کا آغاز 20 اپریل سے ہوگا جو تقریباً 10 روز جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :