لاہور میں حکومت کے جس منصوبے پر اعتراض ہے،شاہ محمود نے کراچی میں شروع کرنے کا مطالبہ کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 19 اپریل 2015 22:01

لاہور میں حکومت کے جس منصوبے پر اعتراض ہے،شاہ محمود نے کراچی میں شروع ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف میٹرو بس منصوبے پر حکو مت کی مخالفت کرتی آئی ہے مگر کراچی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمو د قریشی نے کہا ہے کہ میٹرو بس لاہور میں بن گئی لیکن کراچی میں کیوں نہیں بنی کراچی والوں کو ان کا حق ملنا چاہیے ۔ان کا کہناتھا کہ ایم کیو ایم نے 30سال تک کراچی کو یرغمال بنا کر رکھابلدیہ اور حکومت پران کنٹرول رہا مگر ٹارگٹ کلنگ ختم نہیں ہوئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کراچی والوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ بتاتی ہے ہر تحریک نے کراچی سے جنم لیا،جب کراچی بولتا ہے تو پورا پاکستان سنتا ہے،جب پورا پاکستان ایوب خان کی جھولی میں گر گیا تھاتو کراچی فاطمہ جناح کے ساتھ تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگوں نے پتنگ کا بو کاٹا کر دیا ہے لوگوں کی آنکھوں میں اس اندھیرے میں بھی چمک دکھائی دے رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں زبردست تبدیلی آنے والی ہے،میری سیاسی آنکھ الیکشن میں کامیابی دیکھ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کراچی کیلئے واحد امید کی کرن ہے اب کراچی کی عوام کو خوف کا بت توڑنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :