بھارت کا جنگی جنون جاری‘ سیز فائر لائن کی خلاف ورزی‘ پاکستانی سرحدی علاقے میں بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری،پنجاب رینجرز کی جوابی کارروائی نے بھارتی بندوقیں خاموش کروادیں

اتوار 19 اپریل 2015 21:15

بھارت کا جنگی جنون جاری‘ سیز فائر لائن کی خلاف ورزی‘ پاکستانی سرحدی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 اپریل۔2015ء) بھارتی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ، شکر گڑھ سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور شیلنگ ، پنجاب رینجرز کی جوابی کارروائی نے بھارتی بندوقیں خاموش کروادیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شکر گڑھ سیکٹر میں ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور شیلنگ کی۔ جس کے بعد پنجاب رینجرز نے بھارتی اشتعال انگیزی کا فوری اور موثر جواب دیا ، جس کے نتیجے میں بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔