Live Updates

تحریک انصاف کا سونامی کراچی پہنچ گیا، عائشہ منزل پر جلسہ کی تیاریاں

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 19 اپریل 2015 19:43

تحریک انصاف کا سونامی کراچی پہنچ گیا، عائشہ منزل پر جلسہ کی تیاریاں

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19اپریل۔2015ء) کراچی کے حلقہ این اے 246 میں تحریک انصاف آج عوامی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ کارکن بڑی تعداد میں عائشہ منزل پہنچنے لگے ہیں۔ پارٹی پرچموں کو لباس بنائے خواتین بھی آ رہی ہیں۔ جلسے سے عمران خان اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔این اے 246 کے ضمنی انتخاب پر سب کی نظریں لگی ہیں۔ تحریک انصاف نے شاہراہ پاکستان عائشہ منزل پر پنڈال سجا لیا ہے جہاں لوگوں بڑی تعداد میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

ہاتھوں میں جھنڈے تھامے پارٹی کارکن جھومتے ناچتے رہے۔

(جاری ہے)

خواتین کارکن اور فیمیلیز بھی جلسے میں آ رہی ہیں۔ زیادہ تر نے سر پر پارٹی پرچم سے بنی ٹوپیاں اور کلائیوں میں چوڑیاں پہن رکھی ہیں۔ کچھ نے پارٹی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ خواتین ہاتھوں اور چہروں پر سرخ اور سبز پینٹ کراتی رہیں۔ ننھے مُنے بچے بھی اپنے گال رنگواتے نظر آئے۔ سب پُرجوش ہیں کہ ضمنی الیکشن تحریک انصاف ہی جیتے گی۔ جلسے کی سیکورٹی کے لئے سپیشل سیکورٹی یونٹ اور ریزرو فورس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔ جلسے سے عمران خان اور دیگر رہنماء خطاب کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات