ماڈل ایان علی منی لانڈرنگ کیس کے بعد اداکاروں کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات نے نیا رخ اختیار کر لیا،ایف آ ئی اے نے صبا قمر کے خلاف بھی مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کر دیں

اتوار 19 اپریل 2015 17:55

ماڈل ایان علی منی لانڈرنگ کیس کے بعد اداکاروں کے خلاف منی لانڈرنگ کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 اپریل۔2015ء) ماڈل ایان علی منی لانڈرنگ کیس کے بعد اداکاروں کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات نے نیا رخ اختیار کر لیاہے۔ ماڈل ایان علی‘ اداکارہ نیلی کے بعد اب نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کی میزبان صبا قمر کے خلاف بھی مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ایف آئی اے اس سلسلے میں تحقیقات کر رہی ہے کہ صبا قمر نے گزشتہ 2 سالوں میں لاتعداد غیر ملکی دورے کئے ہیں اور وہ اس دوران منی لانڈرنگ میں مبینہ طور پر ملوث ہیں۔

ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ صبا قمر نیشنل بنک آف پاکستان کی ویلفیئر ایمبسڈر بھی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صبا قمر نے لاتعداد غیر ملکی دورے کئے ہیں جس کو شکس کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے ایف آئی اے کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ صبا قمر مبینہ طور پر منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں اس لئے ان کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیشنل بنک آف پاکستان کے غیر ملکی ترسیلات زر کے انچارج خالد شاہین اور صبا قمر کے درمیان انتہائی قریبی تعلقات ہیں اور اس تعلق کی وجہ سے صبا قمر بھاری رقوم پاکستان سے بیرون ملک منتقل کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ہیں خالد شاہین اس سے قبل نیشنل بنک سے بھارتی فیشن اور شوبز کمپنیوں کو دبئی برانچ سے بھاری قرضے بھی دلا چکا ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے کہنے پر خالد شاہین کے خلاف اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات پہلے ہی شروع کی جا چکی ہیں۔ آن لائن نے اداکارہ صبا قمر سے بار ہا رابطے کی کوشش کی مگر رابطہ نہ ہو سکا آن لائن نے خالد شاہین کو ان کے ذاتی نمبر پر موقف جاننے کے لئے باربار پیغامات ارسال کئے لیکن انہوں نے وضاحت نہیں دی۔

متعلقہ عنوان :