پی ٹی آئی ،جماعت اسلامی‘ پیپلزپارٹی ، ایم کیو ایم کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن نے بھی 14 اگست کو کراچی میں جلسے کا اعلان کر دیا
اتوار 19 اپریل 2015 17:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 اپریل۔2015ء) کراچی میں سیاسی گہما گہمی عروج پرپہنچ گئی ہے‘ پی ٹی آئی جماعت اسلامی‘ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن نے بھی 14 اگست کو کراچی میں جلسے کا اعلان کر دیا ہے۔ اتوار کے روز وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل تک عمران خان کراچی جانے سے ڈرتے تھے آج وہ کراچی میں جلسے کر رہے ہیں۔
عمران خان آج کراچی میں جلسہ اور انتخابی مہم چلا رہے ہیں اس کا کریڈیٹ وزیر اعظم نواز شریف کے سر ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق آپریشن شروع کر کے کراچی کا امن بحال کیا۔ جس کے بعد آج لوگ کھلے عام بلاخوٰ کراچی کی گلیوں میں چوراہوں میں گھوم رہے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہماری حکومت نے اپنے ہر دور میں کراچی کے امن کی بحالی کے لئے کردار ادا کیا اور آج بھی کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق آپریشن جاری ہے۔
کراچی آپریشن کی وجہ سے اپنا امیدوار ضمنی الیکشن میں کھڑا نہیں کیا۔ ضمنی الیکشن میں اپنا امیدوار کھڑا نہ کر کے نواز شریف نے کراچی میں غیر جانبداری کا ثبوت دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن 14 اگست کو کراچی میں سرگرمیوں کا آغاز کرے گی اور ایک بڑا جلسہ کرے گی آئندہ تین ماہ میں مسلم لیگ ن کراچی میں بڑی قوت بن کر ابھرے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن بن چکا ہے اور جس پر دھاندلی ثابت ہو اس کو بغیر کسی حجت کے مستعفی ہو جانا چاہئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.