Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے 19 اپریل کے جلسے سے قبل نامعلوم افراد کی جانب سے سٹریٹ لائٹس چوری، سٹریٹ لائٹس مخالفین کی جانب سے چوری کی گئی ہیں،تحریک انصاف

اتوار 19 اپریل 2015 17:45

پاکستان تحریک انصاف کے 19 اپریل کے جلسے سے قبل نامعلوم افراد کی جانب ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے 19 اپریل کے جلسے سے قبل نامعلوم افراد کی جانب سے سٹریٹ لائٹس چوری کر لی گئی جبکہ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ سٹریٹ لائٹس مخالفین کی جانب سے چوری کی گئی ہیں جس کی وجہ سے مخالفین میں خوف و ڈر ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق 19 اپریل کو پاکستان تحریک انصاف نے کراچی کے حلقہ این اے 246 میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنا تھا لیکن 18 اپریل کی رات کو چند نامعلوم افراد کی جانب سے جلسہ گاہ کے اطراف لگی سٹریٹ لائٹس کو چوری کر لیاگیا اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ لائٹیں چوری کرنے کا مقصد جلسے کو ناکام بنانا ہے ا ور مخالفین میں خوف و ڈر نظر آ رہا ہے جس کی وجہ سے ایسی حرکات کی جا رہی ہیں تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز واقعہ کا نوٹس لیں اور ذمہ داروں کا تعین کریں جبکہ لائٹس کے چوری ہو جانے سے سیکیورٹی خدشات بھی پیدا ہو گئے ہیں جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شر پسند کوئی بھی کارروائی کر سکتے ہیں پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ذمہ دار افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور حکام کو ہدایت کی ہے کہ جلسہ گاہ کے اطراف لائٹس کا فورا انتظام کیا جائے جبکہ تحریک انصف نے اپنے طور پر بھی جرنیٹرز کا انتظام کر لیا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات