میو ہسپتال میں مریضہ کی ہلاکت پر لواحقین کی شدید ہنگامہ آرائی

مشتعل لواحقین نے ڈاکٹرز کی غفلت پر ایمرجنسی کے شیشے توڑ دیئے ‘ پو لیس نے 7افراد کو گر فتار کر لیا

ہفتہ 18 اپریل 2015 22:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) میو ہسپتال میں مریضہ کی ہلاکت پر لواحقین کی شدید ہنگامہ آرائی‘مشتعل لواحقین نے ڈاکٹرز کی غفلت پر ایمرجنسی کے شیشے توڑ دیئے جبکہ پو لیس نے 7افراد کو گر فتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ہفتے کی رات لاہور کے میو ہسپتال میں زیر علاج ایک مر یضہ دم توڑ گئی جس پر لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹرز کی غفلت کی وجہ سے مریضہ کی ہلاکت ہوئی اور ہسپتامل انتظامیہ کو اس کا جواب دینا ہوگاجسکے بعد لواحقین نے ایمر جنسی میں شدید احتجاج شروع کر دیا جب انکو روکنے کی کوشش کی گئی تواس پر لواحقین نے شدید ہنگامی آرائی کرتے ہوئے ایمرجنسی کے شیشے توڑ دیئے اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جس پر انتظامیہ نے پو لیس طلب کر لیا جس نے ہنگامی آرائی کر نیوالے 7افراد کو گر فتار کر لیا ۔