ایم کیو ایم نے دھاندلی کے لے چار سے زائد پولنگ اسٹیشن بنالیے ہیں ،پولنگ اسٹیشن کا ایک دفتر ایسا ہے جو اے پی ایم ایس او کا دفتر ہے۔عمران اسماعیل

ہفتہ 18 اپریل 2015 22:27

ایم کیو ایم نے دھاندلی کے لے چار سے زائد پولنگ اسٹیشن بنالیے ہیں ،پولنگ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ این اے 246 کے امیدوار عمران اسماعیل نے کہا کہ ایم کیو ایم نے دھاندلی کے لے چار سے زائد پولنگ اسٹیشن بنالیے ہیں اس ضمن میں الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ہے۔ پولنگ اسٹیشن کا ایک دفتر ایسا ہے جو اے پی ایم ایس او کا دفتر ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ہمراہ عارف علوی کے گھر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکرٹری الیکشن کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن کا ایک دفتر ایسا ہے جو اے پی ایم ایس او کا دفتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنورنوید جمیل نے بائیو میٹرک مشین کی مخالفت کی ہے۔ یہ لوگ ہر بار قانون کی آڑ لیتے ہیں۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ متحدہ الیکشن سے بھاگنے کی تیاری کررہی ہے۔ ان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ الیکشن سے نہ بھاگے۔ جیت ہماری ہوگی۔

متعلقہ عنوان :