پاکستانی سمندری حدودکی خلاف ورزی پر 47 بھارتی ماہی گیر گرفتار

ہفتہ 18 اپریل 2015 21:50

پاکستانی سمندری حدودکی خلاف ورزی پر 47 بھارتی ماہی گیر گرفتار

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء )پاکستانی میرین فورسز نے 47 بھارتی ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے پر گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوپاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے پرکارروائی کرتے ہوئے47 بھارتی ماہی گیروں اور ان کی آٹھ کشتیاں اپنے قبضے میں لے لیں۔ انہیں بعدازاں کراچی میں مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔سینئر پولیس افسرفدا حسین نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ماہی گیروں کو کچھ قانونی مراحل سے گزارنے کے بعد عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ایک جیل افسر نے فرانسیسی خبر ایجنسی کو بتایا کہ ان کی حراست میں پہلے ہی 428 ہندوستانی ماہی گیر موجود ہیں۔