بھارت کے ساتھ بات چیت سے تمام مسائل کا حل چاہتے ہیں ، بھارت کوئی جواب نہیں دے رہا، پاکستان اور بھارت کو ملکر خطے سے دہشت گردی ‘جہا لت ‘بے روزگاری کا خاتمہ کر ناہوگا،پاکستان آنیوالے تمام سکھ یاتر یوں کو مکمل سیکورٹی اور دیگر سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں، پاکستان میں ہر شہری کومکمل مذہبی آزادی ہے

مشیر خارجہ سر تاج عزیز کا سکھ یاتریوں کے اعزاز میں منعقدہ تقر یب سے خطاب

ہفتہ 18 اپریل 2015 21:49

بھارت کے ساتھ بات چیت سے تمام مسائل کا حل چاہتے ہیں ، بھارت کوئی جواب ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) مشیر خارجہ سر تاج عزیز نے کہا ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات اور بات چیت سے تمام مسائل حل کر نا چاہتے ہیں مگر بھارت نے کوئی جواب نہیں دیا ‘دونوں ممالک امن کے راستے پر چل کر ہی تر قی یافتہ او ر خوشخال ہو سکتے ہیں‘وزیر اعظم نواز شر یف بھی بھارت سے مذاکرات کے خواہاں ہیں ‘پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ مضبوط اور بہتر تعلقات چاہتا ہے ‘وقت کا تقاضہ ہے بھارت اور پاکستان ملکر خطے سے دہشت گردی ‘جہا لت ‘بے روزگاری کا خاتمہ کر یں اور دونوں ممالک کی عوام کی معاشی تر قی کیلئے اپنا کردار ادا کر یں ‘پاکستان آنیوالے تمام سکھ یاتر یوں کو مکمل سیکورٹی اور دیگر سہولتیں فراہم کی جاتی ہے اور پاکستان میں ہر شہری آئین وقانون کے مطابق اپنے مذہب کے مطابق عبادت کر نے کی مکمل آزادی ہے۔

(جاری ہے)

وہ لاہور میں بھار ت سے آنیوالے سکھ یاتریوں کے اعزاز میں منعقدہ تقر یب سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ صد یق الفاروق سمیت دیگر بھی شر یک ہوئے مشیر خارجہ سر تاج عزیز نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے بھارت سے ہمیشہ امن اور بات چیت کے ذریعے تمام مسائل کو حل کر نے کی بات کی ہے اور وزیر اعظم نوازشر یف نے بھی دورہ بھارت کے دوران اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کر یں اور وقت کا تقاضا بھی یہی ہے کہ ہم صدیوں کی سانجھ کو آگے بڑھائے مگر ہماری مذاکرات کی پیشکش کا بھارت نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے عوام نے بھی ہمیشہ دونوں ممالک کو قر یب لانے کی خواہش اور کوشش کی ہے اور پاکستان میں جب بھی بھارت سے سکھ یاتری آتے ہیں تو انکو سیکورٹی سمیت دیگر سہو لتیں فراہم کی جاتی ہے اور ان سہو لتوں میں ہر سال بہتر ی آرہی ہے اور پاکستان کے آئین کے مطابق یہاں پر تمام مذاہب کو عبادت کی مکمل آزادی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ضروری ہے اور خطے سے دہشت گردی ‘جہا لت اور غر بت سمیت تمام مسائل کا حل ضروری ہے اور پاکستان اس کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :