صوبائی حکومت کادوران ملازمت وفات پاجانے والے ملازمین کے اہل خانہ کیلئے مالی امداد کا اعلان

جمعہ 17 اپریل 2015 22:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) صوبائی محکمہ خزانہ حکومت بلوچستان نے دوران ملازمت وفات پاجانے والے ملازمین کے اہل خانہ کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق گریڈ ایک تا4کے ملازمین کے اہل خانہ کو 4لاکھ روپے گریڈ 5تا10کے ملازمین کیلئے 6لاکھ روپے، گریڈ 11تا15 کے ملازمین کیلئے8لاکھ روپے، گریڈ16اور17 کے ملازمین کیلئے 10لاکھ روپے، گریڈ 18اور19کے ملازمین کیلئے 16لاکھ روپے جبکہ گریڈ20اور اس سے اوپر گریڈکے دوران ملازمت وفات پاجانے والے ملازمین کے اہل خانہ کو 20لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔