Live Updates

احتساب کمیشن خیبر پختونخوا نے کوہاٹ لینڈ سکینڈل میں ملوث پی ٹی آئی کے ایم پی اے کے والد کو گرفتار کر لیا

جمعہ 17 اپریل 2015 22:54

احتساب کمیشن خیبر پختونخوا نے کوہاٹ لینڈ سکینڈل میں ملوث پی ٹی آئی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) احتساب کمیشن خیبر پختونخوا نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے کے والد کو کوہاٹ لینڈ سکینڈل میں ملوث ہونے پر گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

احتساب کمیشن خیبر پختونخوا کے پریس ریلیزکے مطابق موضع جرمہ کوہاٹ میں تقریباً 25کروڑ روپے مالیت کی 150کنال سرکاری اراضی پر قبضہ کے کیس میں تحقیقات کے دوران ،اس امر کا انکشاف ہوا ہے کہ چیف کوآرڈینیٹر آفیسر کوہاٹ نور دراز جو پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے گل صاحب خان کے والد ہیں ،وہ اپنے مدد گاروں کے ہمراہ اس سے اہم فائدہ اٹھانے والے اور فعال طور پر ملوث ہیں کو ریونیو حکام بشمول تحصیلدار محمد غلام،پٹواری کامران،گردآور داؤد اور تاج محمد کے ہمراہ احتساب ایکٹ 2014کے تحت تحقیقات کیلئے گرفتار کر لیا گیا ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ان کے خلاف احتساب کورٹ میں ریفرنس کا اندراج کیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :