این اے 246 ضمنی الیکشن کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی منظوری دے دی گئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 17 اپریل 2015 22:04

این اے 246 ضمنی الیکشن کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی منظوری دے دی گئی
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 اپریل 2015 ء) 23 اپریل کو این اے 246 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیر اعلی سندھ کی صدارت میں سندھ ایپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈی جی رینجرز نےبھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی جی رینجرز کی جانب سے وزیر اعلی سندھ سے درخواست کی گئی کہ این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں تمام 223 پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں تاکہ سیکورٹی کےمعاملات کو بہتر طریقے سے سنبھالا جا سکے جس کے جواب میں وزیر اعلی سندھ کی جانب سے کہا گیا کہ اگر الیکشن کمیشن منظوری دے تو کیمرے فراہم کرنے کو تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :