وفاقی وزیر داخلہ کاملک بھر میں شہریوں کو شناختی کارڈز کے حصول میں درپیش مشکلات کا سخت نوٹس لے لیا، جانچ پڑتال کے عمل کیلئے مشترکہ تصدیقی کمیٹیاں تشکیل

کمیٹیاں مشتبہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی جانچ پڑتال کرینگی ، کمیٹیوں کونادرا ملازمین کے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ثبوتوں کی صورت میں نادرا ہیڈ کوارٹرز کو تادیبی کارروائی اور سزا کی سفارش کا اختیارحاصل

جمعہ 17 اپریل 2015 21:57

وفاقی وزیر داخلہ کاملک بھر میں شہریوں کو شناختی کارڈز کے حصول میں درپیش ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) وفاقی وزیر برائے داخلہ و انسداد منشیات چوہدری نثار علی خان ملک بھر میں بلاک شناختی کارڈ اور اس حوالے سے شہریوں کو درپیش مسائل پر سخت نوٹس لیتے ہوئیمشترکہ تصدیقی کمیٹیاں تشکیل دے دیں جو مشتبہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی جانچ پڑتال کرینگی ، اگر نادرا کے ملازمین کے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ثبوت پائے گئے تو جوائنٹ کمیٹیاں نادرا کے ملازمین کے خلاف نادرا ہیڈ کوارٹرز کو تادیبی کارروائی اور سزا کی سفارش کرنے کا اختیار رکھتی ہیں، کمیٹیا ں 15دن میں اپنی رپورٹ جمع کرانے کی پابند ہونگی ۔

جمعہ کو وفاقی وزیر برائے داخلہ و انسداد منشیات چوہدری نثار علی خان ملک بھر میں بلاک شناختی کارڈ اور اس حوالے سے شہریوں کو درپیش مسائل پر سخت نوٹس لیتے ہوئے مشترکہ تصدیقی کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ کی ہدایت پر مشتبہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی جانچ پڑتال صوبائی حکومتوں کی بنائی ہوئی مشترکہ تصدیقی کمیٹیاں سب ڈویژن کی سطح پر کریں گی ، جوائنٹ کمیٹیوں کا بنیادی کام مشتبہ کیٹیگری میں آنیوالے قومی شناختی کارڈ کی جانچ پڑتال اور تصدیق ہوگا تاکہ کوئی غیر ملکی یا غیر قانونی طو رپر آنیوالے لوگ جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرکے مراعات لینے میں کامیاب نہ ہوسکے ۔

پنجاب ، سندھ اور خیبرپختونخوا میں یہ کمیٹیاں آئی بی ، آئی ایس آئی اور سپیشل برانچ کے نمائندوں جبکہ بلوچستان میں اسسٹنٹ کمشنر آئی بی ، آئی ایس آئی ، ایم آئی اور سپیشل برانچ پر مشتمل ہوں گی ۔ کمیٹیوں نے تمام مشتبہ کیسز پر کام شروع کردیا ہے ۔ نادرا کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ نادرا ایسے تمام مشتبہ رجسٹریشن کیسز متعلقہ سب ڈویژن کی جوائنٹ کمیٹی کو بھجواتا ہے ، کمیٹیاں ایسے کیسز وصول کرنے کے 15 دنوں کے اندر رپورٹ جمع کروانے کی پابند ہیں جبکہ نادرا ان کیسز کی مطلوبہ دستاویزات جوائنٹ کمیٹیوں کو جمع کرانے کا مجاز ہے ۔

اگر نادرا کے ملازمین کے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ثبوت پائے گئے تو جوائنٹ کمیٹیاں نادرا کے ملازمین کے خلاف نادرا ہیڈ کوارٹرز کو تادیبی کارروائی اور سزا کی سفارش کرنے کا اختیار رکھتی ہیں ۔ جوائنٹ کمیٹیاں اعلیٰ افسران بشمول متعلقہ صوبوں کے ہوم ڈیپارٹمنٹس کو تازہ صورتحال سے آگاہی دیتی ہیں ۔ وزیر داخلہ کے احکامات پر جعلی تصدیق کرنیوالے افراد کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائیگی ۔ جعلی تصدیق کرنے والے افراد کے خلاف کیس رجسٹرڈ کیے جائیں گے ۔ وزیر داخلہ نے تصدیق شدہ غیر قانونی غیر ملکیوں کے کیسز قانون کے مطابق کارروائی کرنے کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کرنے کی بھی ہدایات کی ۔

متعلقہ عنوان :