اقوام متحدہ نے اتحادی عرب ممالک کی فضائی کارروائیوں سے متاثرہ افراد کیلئے 27 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی امداد کی درخواست کردی

یمن میں پہلے سے جاری انسانی المیے نے موجودہ تنازعے کو اور تباہ کن بنا دیا ہے  اقوام متحدہ کا بیان

جمعہ 17 اپریل 2015 21:25

اقوام متحدہ نے اتحادی عرب ممالک کی فضائی کارروائیوں سے متاثرہ افراد ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادی عرب ممالک کی فضائی کارروائیوں سے متاثرہ افراد کیلئے 27 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی امداد کی درخواست کردی اقوام متحدہ کی جانب سے اردن میں جاری ہونے والی ہنگامی امداد کی اپیل میں کہا گیا کہ یمن میں پہلے سے جاری انسانی المیے نے موجودہ تنازعے کو اور تباہ کن بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے نمائندے وان ڈر کلوو نے کہا کہ سعودی سربراہی میں عرب ممالک کی حوثی قبائل کے خلاف فضائی کارروائیوں نے ہزاروں خاندانوں کو گھروں سے بھاگنے پر مجبور کر دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ عام خاندانوں کے لیے زندہ رہنے کے لیے پانی، خوراک ، ایندھن اور صحت عامہ تک رسائی مشکل ہو چکی ہے۔ اپیل میں عالمی برادری اور انسانی فلاح کے دیگر اداروں سے استدعا کی گئی کہ یمن کے 75 لاکھ افراد کو زندہ رہنے کے لیے مدد کی ضرورت ہے۔سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے باغیوں کی دارالحکومت صنعا پر قبضے کے بعد عدن کی طرف پیش قدمی کے بعد یمن میں فضائی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :