بنگلہ دیش نے پاکستان کو 16 برس کے طویل عرصے بعد شکست دے دی
محمد علی جمعہ 17 اپریل 2015 21:25
میرپور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 اپریل 2015 ء) بنگلہ دیش نے پاکستان کو 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں شکست دے دی ہے۔ بنگلہ دیش نے پاکستان کو 16 برس کے طویل عرصے کے بعد شکست دی ہے۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ریکارڈ 329 رنز بناتے ہوئے پاکستان کو 330 رنز کا ہدف دیا تاہم پاکستان کی پوری ٹیم 249 رنز بنا کر آوَٹ ہوگئی۔ پاکستان کے اوپننگ بلے باز سرفراز احمد اور کپتان اظہرعلی نے ذمہ دارانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ پر 53 رنز کی شراکت قائم کی تاہم سرفراز احمد 24 رنز بنا کر عرفات سنی کا شکار بن گئے جس کے بعد محمد حفیظ بھی زیادہ دیر کریز پر کھڑے نہ رہ سکے اور 7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔
تیسری وکٹ کی شراکت میں کپتان اظہرعلی اور حارث سہیل نے ذمہ دار انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 89 رنز جوڑے اور 148 کے مجموعے پر کپتان اظہرعلی 7 چوکوں کی مدد سے 72 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جب کہ حارث سہیل 51، فواد عالم 14، وہاب ریاض 8 ،محمد رضوان 67 اورسعد نسیم، جنید خان اور سعید اجمل بغیرکوئی رنز بنائے پویلین لوٹے۔(جاری ہے)
بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد اورعرفات سنی نے 3،3 جب کہ روبیل حسین اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل بنگلادیشی بلے بازوں نے ہوم گراؤنڈ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستانی بولروں کی خوب درگت بنائی، اوپنر تمیم اقبال کی جانب سےعمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 135 گیندوں میں 132 رنز کی شاندار اننگز کھیلی گئی جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین مشفق الرحیم نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 77 گیندوں پر 106 رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑیوں میں سومیا سرکار نے 20، محمود اللہ نے 5 اور صابر رحمان نے 15 رنز بنائے جب کہ شکیب الحسن 31 اور ناصر حسین 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ 8 ماہ بعد کھیل کے میدان میں قدم رکھنے والے سعید اجمل 74 رنز دے کر بھی کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش نے اس سے قبل پاکستان کو 16 برس قبل 1999 کے ورلڈکپ میں شکست دی تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.