کراچی، میٹرک کے جاری سالانہ امتحانات 2015کا دسواں روز،16طلباء نقل کرتے پکڑے گئے

ناظم امتحانات نعمان احسن کا گذشتہ دن ہونے والے ٹریفک حادثہ میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین سے اظہار تعزیت

جمعہ 17 اپریل 2015 20:11

کراچی، میٹرک کے جاری سالانہ امتحانات 2015کا دسواں روز،16طلباء نقل کرتے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) میٹر ک بورڈ کراچی کے تحت جاری سالانہ امتحانات 2015کے دسویں روز جمعہ کی صبح کی شفٹ میں اسلامیات اور اخلاقیات (برائے غیر مسلم طلباء )سا ئنس گروپ کا پرچہ منعقد ہواجبکہ دوپہر کی شفٹ میں جنرل گروپ کے سندھی سلیس،سندھی نارمل ،اردو متبادل ،انگریزی ادب ،جغرافیہ آف پاکستان پرچہ اوّل(برائے غیر ملکی طلباء) کے پرچے منعقد ہوئے ۔

اس موقع پر چیئرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان نے عائشہ با وانی بوائز سیکنڈری اسکول اور عائشہ باوانی گرلز سیکنڈری اسکول گورا قبرستان کا سر پرائز وزٹ کیا ،جہاں طلباء و طالبات پرسکون ماحول میں امتحانات دے رہے تھے ،اس موقع پرچیئرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان نے سینٹر سپرنٹنڈنٹ اور C.C.O'sکی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تدریسی ماحول اور تعلیمی عمل کی کامیابی کا دارومدار ٹیم ورک پر ہے جبکہ بہترین انفرادی و اجتماعی صلاحیتیں بہتر نتائج کے حصول میں مدد دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

سیکریٹری بورڈ مسز حور مظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سینٹر سپرنٹنڈنٹ اور سی سی اوز کو امتحانات میں اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ ذمہ داری کے احسا س کے بغیر کامیابی ناممکن ہے ، سینٹر سپرنٹنڈنٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ امتحانی مراکز میں طلباء کو سہولیات پہنچائیں پرچے وقت پر شروع کریں اور وقت پر ہی ختم کریں ۔علاوہ ازیں ناظم امتحانات نعمان احسن نے گذشتہ دن ہونے والے ٹریفک کے المناک حادثے میں شہید ہونے والے بھائی بہن کے گھر گئے اور ان کے والدین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید ہونے والے بچوں کے درجات بلند فرمائے اور ان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ،اس موقع پر انھوں نے کہا کہ نونہال وطن نہ صرف تعلیم بلکہ ملک و قوم کا اثا ثہ تھے ۔

دریں اثناء اسپیشل ویجیلنس ٹیم اور سینٹر کنٹرول آفیسرز نے دی میریٹوریس اکیڈمی سے 16طلباء کو نقل کرتے پکڑا اور کیس یو ایف ایم کمیٹی کے سپرد کردیا۔

متعلقہ عنوان :