کنٹو نمنٹ بورڈزکے انتخابات میں حکومتی وزراء کی فوج سر کاری وسائل کے ذریعے بھر پور مداخلت کر رہی ہے‘میا ں محمو دالرشید

حکمران اپنا اور قوم کا وقت ضائع کر نے کی بجائے فوری اقتدار سے الگ ہوجائیں عوام کو اپنی مر ضی کے نمائندوں کو منتخب کر نے کا موقعہ دیا جائے‘وفود سے گفتگو

جمعہ 17 اپریل 2015 20:09

کنٹو نمنٹ بورڈزکے انتخابات میں حکومتی وزراء کی فوج سر کاری وسائل کے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ(ن) لیگ باقی رہ جانیوالی عزت بچانے کیلئے اقتدار سے الگ ہو جائے ورنہ عوام انکو سیاسی میدان میں ہمیشہ کیلئے نشان عبر تناک بنادیں گے ،حکمرانوں کو غر یبوں کے مسائل اور انکے حل سے کوئی غر ض نہیں صرف حکو مت بچانے میں مصروف ہیں جسکی وجہ سے غر یب خودکشیاں کر نے پر مجبور ہیں،کنٹو نمنٹ بورڈزکے انتخابات میں حکومتی وزراء کی فوج سر کاری وسائل کے ذریعے بھر پور مداخلت کر رہی ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن اس کا فوری نوٹس لے اور حکو متی مداخلت کی شکل میں ہونیوالی دھاندلی کا راستہ روکا جائے ۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ حکمران مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور انکے پاس اقتدار سے الگ ہونے کے سواکوئی آپشن باقی نہیں اس لیے انکو چاہیے کہ اپنا اور قوم کا وقت ضائع کر نے کی بجائے فوری اقتدار سے الگ ہوجائیں اور عوام کو اپنی مر ضی کے نمائندوں کو منتخب کر نے کا موقعہ دیا جائے کیونکہ حکمرانوں میں ملک کو موجودہ مسائل سے نجات دلانے کی صلا حیت نہیں ہے بلکہ ان کی ناکام پا لیسوں کی وجہ سے ملکی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :