لاہور : جیل روڈ کو سگنل فری روڈ بنانے کا منصوبہ کالعدم قرار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 اپریل 2015 11:06

لاہور : جیل روڈ کو سگنل فری روڈ بنانے کا منصوبہ کالعدم قرار

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 17 اپریل 2015ء) : لاہور ہائی کورٹ میں لاہور کی مرکزی شاہراہ جیل روڈ کو سگنل فری بنانے کے کے منصوبے پر سماعت کی گئی. عدالت ن ے جیل روڈ کو سگنل فری روڈ بنانے کا منصوبہ کالعدم قرار دیتے ہوئے فوری طور پر روکنے کا حکم دے دیا.

(جاری ہے)

عدالت کا کہنا تھا کہ جب تک بلدیاتی انتخابات نہیں ہوتے تب تک ایل ڈی اے کوئی پراجیکٹ شروع نہ کرے. عدالت نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ محکمہ ماحولیات سے این او سی لیے بغیر شروع کیا گیا ہے لہٰذا اس کو فوری طور پر روکا جائے کیونکہ اس سے ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافے کا خدشہ ہے.

متعلقہ عنوان :