Live Updates

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن میں حاضر ہونے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان سپریم کورٹ پہنچ گئے، آج کا دن پاکستانی تاریخ اور جمہوریت کا سنہرا دن ہے، عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 اپریل 2015 13:00

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن میں حاضر ہونے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 16 اپریل 2015ء) : جوڈیشل کمیشن میں بیان ریکارڈ کروانے کے لیے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں.

(جاری ہے)

عمران خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن پاکستانی تاریخ اور جمہوریت کے لیے ایک سنہرا دن ہے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم تک نے انتخابات میں دھاندلی کی بات کی ہے یعنی ہارا ہوا اور جیتا ہوا ہر امیدورا یہی کہہ رہا ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے .

عمران خان نے کہا کہ 126 دن کے دھرنے کے بعد جوڈیشل کمیشن کے قیام کی راہ ہموار ہوئی ہے اور ہمارے ساتھ 26 گروپس اور سیاسی جماعتیں جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی کے ثبوت پیش کر رہی ہیں ہمیں امید ہے کہ دھاندلی ثابت ہو جائے گی.انہوں نے مزید کہا کہ آج جو بھی فیصلہ ہو گا اس سے ملک میں جمہوریت مزید مضبوط ہو گی.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات